مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

اسلام آباد 13جون(کے ایم ایس)
پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں مزیدچارکشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی قابض افواج نے گزشتہ روزپلوامہ اورسرینگرکے اضلاع میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران چاربے گناہ کشمیریوں کووحشیانہ طور پر قتل کردیاتھا۔دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخارنے ایک بیان میں کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں کشمیری نوجوانوں کا بہیمانہ قتل روزکامعمول بن چکاہے۔انہوں نے کہاکہ 05اگست 2019 کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کے بعد سے بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں 621سے زائدکشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ترجمان نے بھارت پرزوردیاکہ وہ اس حقیقت کا ادراک کرے کہ لاک ڈائون ،ظالمانہ فوجی محاصرے اور طاقت کے اندھے دھنداستعمال کے ذریعے غیرقانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہدکے جذبے کو کم نہیں کیا جا سکتا۔عاصم افتخارنے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کے پاکستان کے مطالبے کااعادہ کیا جس کی سفارش اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کشمیر کے حوالے سے دوہزاراٹھارہ اور دوہزارانیس کی اپنی رپورٹوں میں کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button