بھارت:کرناٹک میں درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے خلاف مظالم میں 50فیصد اضافہ ہوا ہے: راہول گاندھی
بیلاری16اکتوبر(کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے خلاف ہے۔
راہول گاندھی نے بیلاری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے خلاف ہے اور ان کمزور لوگوں پر مظالم میں 50فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کو 40فیصد کمیشن والی حکومت کہا جاتا ہے کیونکہ کوئی بھی کام اتنی کمیشن ادا کرکے ہی کروایا جا سکتا ہے۔کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل کی ترقی کے لیے مختص فنڈز کو دوسرے شعبوں میں منتقل کیاگیا ہے۔ راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل کی ترقی کے لیے مختص رقم میں سے 8000کروڑ روپے دوسری جگہوں پر منتقل کردیاگیا ہے۔انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کونفرت کے نظریے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔