بھارت

مودی بزدل اور اقتدار کے پیچھے چھپنے والا شخص ہیں، پرینکا گاندھی

نئی دہلی26 مارچ (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بزدل اور اقتدار کے پیچھے چھپنے والا شخص قرار دیا ہے۔
پرینکا گاندھی نے آج نئی دہلی میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ وقت بیدار اور متحد ہونے کا ہے تاکہ کرپٹ اور غیر جمہوری حکومت کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت ہر اس آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو اسکے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام وسائل ایک شخص کو بیچے جا رہے ہیں ، لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں اورمہنگائی بلند سطح پر ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت اگر مجھے جیل میں بھی ڈال دے لیکن میں نہیں جھکوںگی۔انہوں نے اپنے بھائی اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہم آہنگی، اتحاد کی بات کی اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کر سکتا جو ملک کے مفاد میں نہ ہو ۔ انہوںنے کہا کہ راہول کو اس لیے پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ سوال نہ کر سکیں۔پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں میرے والد کی توہین کی گئی، میرے بھائی کو میر جعفر جیسا نام دیا گیا ہے جبکہ بی جے پی کے وزرا پارلیمنٹ میں میری ماں کی بھی توہین کرتے ہیں۔
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرنے اس موقع پر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام سڑکوں پر نکل کر متکبر حکومت سے لڑیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button