مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:پوسٹروں میں کشمیریوں سے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل

سرینگر 21 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کشمیری عوام سے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق27 اکتوبر 1947کو بھارتی فوجیوں نے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کرکے کشمیری عوام کی امنگوں کے برعکس اس پر غیر قانونی طور پرقبضہ کرلیاتھا۔وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور جموں میں لاکھوں بے گناہ لوگوں کو شہید دیا ہے۔پوسٹرز پر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور غیر قانونی طور پر نظر بند مزاحمتی رہنمائوں بشمول کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کی تصاویر موجودہیں۔صدائے مظلوم کی طرف سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جمہوریت ایک مذاق ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی، غیر جمہوری اور جابرانہ اقدامات عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہیں ۔پوسٹروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر قانونی گرفتاریوں سے حریت رہنمائوں کے عزم کوکمزور نہیں کیاجاسکتا اور وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button