مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: ہائیکورٹ نے پانچ افراد پر لاگو کالا قانون ”پی ایس اے“کالعدم قراردیدیا
سرینگر22 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے پانچ افراد پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض بھارتی انتظامیہ کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
جسٹس موکشہ کھجوریہ کاظمی پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے نیاز احمد وانی، حذیف مشتاق متو، مقصود احمد شاہ، مقصود احمد خان اور منظور احمد میر کی نظر بندی کے حکم نامے کو کالعدم قرار دیا۔
عدالت نے قابض حکام کو زیر حراست افراد کو فوری طور پر رہا کرنے ہدایت کی۔