بھارت
اترپردیش: ہندو توا غنڈوں نے مسلم نوجوان کو ٹوپی پہننے پر تشددکا نشانہ بنایا
لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہندو تواغنڈوں نے ایک مسلمان نوجوان کو ٹوپی پہننے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ساحل نامی نوجوان اپنی بہن کی فیس جمع کرانے اسکے کالج گیا تھا کہ وہاں موجود انتہا پسند ہندوطلباءنے اسکی ٹوپی پر اعتراض کیااور اسے گھیر لیا ۔ انہوںنے ساحل کے سر سے زبردستی ٹوپی اتارنے کی کوشش کی ۔جب ساحل نے ہندو طلباءکو ایسا کرنے سے منع کیا تو انہوں نے اسے مارا پیٹا ۔ ہندو انتہا پسند طلباءنے اس دورن نفرت انگیزتبصرے بھی کیے ۔ جب ساحل کی بہن نے شور مچایا توحملہ کرنے والے طلباءفرار ہوگئے۔ساحل کے بھائی نے تھانے میں واقعے کی شکایت درج کرائی ہے جس میں اس نے کہا کہ میرے بھائی کو محض اس وجہ سے تشددکا نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس نے ٹوپی پہن رکھی تھی۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے.