پاکستان

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

 

اسلام آباد24مارچ(کے ایم ایس )
پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ علاقہ میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم پامالیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا رہے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعہ کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفننگ میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سرینگر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سینئر صحافی اور عرفان معراج اورانسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو عرفان معراج اور خرم پرویز سمیت درجنوں کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی حفاظت اور خیریت کے بارے میں تشویش ہے جو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو دبانے اور مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے اور پر امن اجتماع کی آزادی کے حق کو سلب کرنے کی پالیسی کو ختم کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button