مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے جموں میں دونوجوان کالے قانون کے تحت گرفتارکرلیے
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے دونوجوانوں کوکالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتارنوجوانوں کی شناخت طالب حسین اور شیراز احمد میر کے طورپر ہوئی ہے۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ طالب حسین اور شیراز احمد پونچھ اور راجوری اضلاع میں سات الگ الگ مقدمات میں ملوث ہیں۔