پاکستان

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب

pakistan muneer akram in UNواشنگٹن :
پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں ہونیوالے ووٹنگ کے دوران سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کیاگیا ۔پاکستان کی غیر مستقل رکنیت کیلئے 182 ملکوں نے حمایت کی، پاکستان 2025سے 2026 کیلئے سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے۔پاکستان سے پہلے ایشیا پیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے انتخاب پر قوم کو مبار کباد دی ہے۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا امن و سلامتی کے لیے قوم کے عزم کا ثبوت ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کا سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button