مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں: شیخ عبدالمتین

 

2323

کوئٹہ29اکتوبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کہاہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اوراس کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق  کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے کشمیریوں کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ وہاں شہدا ء کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں دفنایا جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی فورسز کشمیریوں کو تحریک آزادی سے دور رکھنے کے لئے ہر طرح کے مظالم اوروحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ75سال کے دوران چار لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیااور ہزاروں افراد اس وقت بھی مختلف بھارتی جیلوں میں اذیتیں برادشت کررہے ہیں۔حریت رہنمائوںنے کہاکہ 5اگست 2019کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے مودی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات مقبوضہ جموں و کشمیر کوبھارت کی کالونی بنانے کی طرف ایک اور قدم تھاجو ہندو انتہا پسند تنظیموں راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا دیرینہ خواب ہے ۔ حریت رہنمائوںنے کہاکہ بھارت ایک منظم طریقے سے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے اوردفعہ 370اور35Aکی منسوخی کا مقصد علاقے میں بھارتی شہریوں کو آبادکرنے کے لئے راہ ہموار کرنا تھاتاکہ علاقے میں مسلم اکثریت کواقلیت میں تبدیل کیاجاسکے۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی تہذیب و تمدن ، ثقافت اور مذہب پر حملہ آور ہوچکا ہے جس سے کشمیریوں کی بقاء اورشناخت کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی طاقتوں سے اپیل کی وہ عالمی ادارے کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button