مقبوضہ جموں و کشمیر

سیب کی قیمتوں میں کمی سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے کاشتکار پریشان

سرینگر30اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںہول سیل مارکیٹوں میں سیب کی گرتی ہوئی قیمتوں نے سیب کے ہزاروں کاشتکاروں اور تاجروں کو پریشان کر دیا ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیب کاشت کرنے والے فاروق احمد ایک سو سے زائد سیب کے کارٹن اس امید پرفروٹ منڈی شوپیاں لے گئے تھے کہ اسے اچھی رقم ملے گی۔ تاہم اس کو انہیں سستے داموں فروخت کرنا پڑا۔ سترہ سے 18کلو گرام وزنی لذیذ قسم کے سیب کا کارٹن 400روپے میں فروخت ہورہاہے۔ فروٹ منڈی شوپیاں کے سابق صدر محمد اشرف وانی نے کہا کہ کاشتکار معیار اور بازار کی قیمتوں کے لحاظ سے عام طور پر اسی کارٹن کو 900سے 1100روپے میں فروخت کرتے ہیں۔پیکیجنگ، کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کسانوں کو خدشہ ہے کہ وہ سیب کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے پیداواری لاگت کو پورا نہیں کر پائیں گے۔ سیب کے ایک اور کاشتکار عابد رشید نے کہا کہ لکڑی کے سیب کے ڈبے کی قیمت 125روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جی ایس ٹی کی وجہ سے کیڑے مار ادویات اور دیگر پیکیجنگ کے اخراجات میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button