مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ میں بینک کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈکو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

 

سرینگر26فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک بینک کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈکو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے اچھن میں سکیورٹی گارڈکو جس کی شناخت سنجے پنڈت کے نام سے ہوئی ہے ، اس وقت گولی مار دی جب وہ مقامی بازار جا رہاتھا۔ اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے بھارتی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button