مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں بھارتی فوجی عمارت سے گرکر ہلاک
سرینگر21ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر شہر میں ایک بھارتی فوجی عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ساشسٹرا سیما بل سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوجی انوج کمار سرینگر کے علاقے پانڈریٹھن میں محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ کی عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا۔فوجی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔