APHC

محمود ساغر کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

اسلام آباد 02نومبر (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ بھارت کی فسطائی حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنانے کیلئے دانستہ طورپر غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں حالات کو خراب کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بناکراپنی حق پر مبنی تحریک آزادی کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے مقبوضہ کشمیرمیں اپنی ریاستی دہشت گردی کاسلسلہ تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کوہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اورشہداء کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے لیے اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں ۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button