خصوصی رپورٹ

کشمیری عوام کو بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے

1سرینگر05نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے علاقے میں اپنی ریاستی دہشت گردی تیز کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ کشمیریوں کومقبوضہ علاقے میں روزانہ محاصروں، تلاشی کارروائیوں اورجبرو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کے خلا ف نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے مذموم ہتھکنڈوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری آئے روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے دریغ قتل اور دیگر مظالم کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ان کے گھروں پر روزانہ کی بنیاد پر حملے کیے جارہے ہیں۔ بھارتی مظالم سے کشمیر اس کے باشندوں کے لیے ایک جہنم بن چکا ہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہاکہ مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسرائیلی طرز پر مظالم ڈھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مرتب کی گئی متعدد رپورٹوں میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔نریندر مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی کی جدوجہد کو کبھی بھی ظالمانہ ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدترین بھارتی جبرکے باوجودکشمیری مکمل کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے حوالے سے بھارت کا فوجی طرز عمل نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔ عالمی برادری کو کشمیریوں کی فریاد سن کر بہرا نہیںبننا چاہیے اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button