خصوصی رپورٹ

بھارت کے غیر قانونی قبضے کے باعث مقبوضہ جموں وکشمیر میں 107,963بچے یتیم ہوئے

download (10)سرینگر:  حال ہی میں دنیا بھر میں باپ کا عالمی دن منایاگیا لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہزاروں بچوں نے سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے باپ کھودیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دنیا بھر میں جون کے تیسرے اتوار کو باپ کے دن کے طورپر منایا گیا تاکہ بچوں کی زندگیوں میں والد اور والد جیسی شخصیت کے کردار کا اعتراف کیا جائے۔ کے ایم ایس کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 36 برسوں کے دوران ختم نہ ہونے والی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے 107,963کشمیری بچے اپنے باپوںسے محروم ہوگئے۔ بھارتی مظالم کے نتیجے میں 22,976خواتین بیوہ بھی ہوئیں۔اس کے علاوہ 2010سے پرامن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے سینکڑوں نوجوانوں کی آنکھیں زخمی ہوئیں۔سینکڑوں والدین بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند ہیںجن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، نعیم احمد خان، محمد ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، شاہدالاسلام، مولوی بشیر عرفانی، بلال صدیقی، امیر حمزہ، غلام قادر بٹ، ڈاکٹر حمید فیاض، نور محمد فیاض، محمد یوسف فلاحی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، محمد رفیق گنائی، حیات احمد بٹ، زاہد علی، فیاض حسین جعفری، ظفر اکبر بٹ، عمر عادل ڈار، عبدالاحد پرہ، فردوس احمد شاہ، محمد یاسین بٹ، ظہور احمد بٹ، سلیم نناجی، سرجان برکاتی،انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز اوردیگر شامل ہیں۔یہ نظربند مودی حکومت کے بدترین سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔ہزاروں کشمیریوں کو جن میں زیادہ تر نوجوان لڑکے اور خواتین شامل ہیں، اپنے والدین کی غیر قانونی نظربندیوں، مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کے ماحول، محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور اپنے باپ اور شوہر کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باعث کھو جانے کے خوف سے نفسیاتی صدمے کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button