مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کا شیخ عبدالقادر جیلانی کے عرس پر انہیں شاندار خراج عقیدت

768-512-13555213-thumbnail-3x2-imageسرینگر05نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنی اور اپنے نظر بند سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے عالم اسلام کے بلند پایہ ولی کامل حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی کے عرس پر دین اسلام کے لئے ان کی تاریخ ساز ، تبلیغی اور اصلاحی خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہا کہ شیخ عبدالقادر جیلانی نے اپنے کردار و عمل اور مواعظ حسنہ ، اور کشف و کرامات کے ذریعے جو ایک عظیم روحانی انقلاب پیدا کیا ا س کے اثرات آج بھی عالم اسلام اور پوری دنیا میں دیکھے اور محسوس کئے جاسکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ عصر حاضر میں ملت اسلامیہ کو درپیش جن گوناگوں مسائل کا سامنا ہے ان کا حل صرف اور صرف قرآن و سنت کی ہدایات کے مطابق حضرت پیران پیر اور بزرگان دین کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کرنے میں ہی مضمر ہے۔انجمن نے کہا کہ 9ربیع الثانی کو صدیوں کی روایات کے مطابق میرواعظ عمر فاروق آستانہ عالیہ خانیار میں عوام کے ایک بھاری اجتماع میں خصوصی مجلس وعظ و تبلیغ کے دوران حضرت پیران پیر کی عظیم روحانی شخصیت ، کمالات اور گرانقدر قدر خدمات پر روشنی ڈالتے آئے ہیں تاہم ایک طویل مدت سے قابض حکام کی جانب سے میرواعظ کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظر بندی کے سبب امسال بھی خصوصی مجلس کا انعقاد ممکن نہیں ہے جو اہلیان کشمیر کیلئے انتہائی تکلیف دہ اور باعث اضطراب ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button