مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ ، سڑک کے حادثے میں 13افراد جاں بحق

 

سرینگر28اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں سڑک کے ایک حادثے میں کم سے کم 13افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈوڈہ سے ٹھاٹھری جانیوالی ایک منی بس ضلع کے علاقے سوئی گواری کے قریب سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم13 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 15 زخمی ہوئے ۔ بعض زخمی افرادکے ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں یا گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں دم توڑنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے کہا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button