مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے کولگام میں دو نوجوان شہید کردیے
سرینگر08مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کولگام میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروںنے نوجوانوںکوضلع کے علاقے چھان دیوسر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔فورسز اہلکاروں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔