بھارت

بھارت اورنیپال میں شدیدزلزلے سے6افراد ہلاک

09nepal-quakeکٹھمنڈو، نئی دلی 09نومبر (کے ایم ایس)
بھارت اورنیپال میں آج صبح آنے والے شدید زلزلے میں کم سے 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 2بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ نیپال کے ضلع دوتی میں گھر گرنے اور دیگر حادثات میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ زلزلہ آتے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز نیپال کا علاقہ منی پور تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش اور اتراکھنڈ کے علاوہ دیگر ریاستوں میں زلزلے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیپال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیسری مرتبہ زلزلہ آیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button