مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: سڑک نہ ہونے کے باعث خاتون نے ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں بچے کو جنم دیا

سرینگر13نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں ایک حاملہ خاتون نے چارپائی پر ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی بچے کو جنم دیا کیونکہ گائوں کا مناسب سڑک رابطہ نہیں ہے۔
یہ واقعہ جمعہ کے روز ماگام کے گائوں بمڈوگر میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو درد زہ کی شکایت کے بعد ایک عارضی چارپائی پر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن 5کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد خاتون نے بچے کو راستے میں ہی جنم دیا۔اس کے قریبی رشتہ داروں میں سے ایک نے بتایا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ خاتون کو دردِ زہ ہے تو انہوں نے اسے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے پڑوسیوں اور رشتہ داروں سے مدد طلب کی۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی وقت ضائع کیے بغیر گائوں والوں نے اسے کمبل میں لپیٹ کر ایک عارضی چارپائی پراٹھاکر پانچ کلومیٹر پیدل چل کر سڑک تک پہنچایا جہاں سے وہ اسے ہسپتال لے جانے کے لیے گاڑی حاصل کر سکتے تھے۔انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی خاتون نے ہسپتال لے جانے کے دوران بچے کو جنم دیا ہو۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ مناسب سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ برسوں میں بہت سے مریضوں کو کندھوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ان کا گائوں گزشتہ کئی دہائیوں سے سڑک سے محروم ہے جس کی وجہ سے وہ کافی مشکلات کا شکار ہیں۔مکینوں کا کہناہے کہ وہ اپنے گائوں کے لیے مناسب سڑک رابطے کی منظوری کے لیے کئی سالوں سے کوششیں کررہے ہیں لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں ہو سکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button