مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: دارالخیر میرواعظ منزل کا آتشزدگی کے بھیانک واقعے پر اظہار افسوس

320-214-18305321-thumbnail-16x9-poسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دارالخیر میرواعظ منزل سرینگرنے بٹہ مالو سرینگر میں آتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں چاررہائشی مکانات کے خاکسترہونے اور کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی تباہی پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دارلخیر میر واعظ منزل نے تنظیم کے سرپرست میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ بیان میں متاثرین کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دارالخیر میرواعظ منزل کے ایک وفد نے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں بٹہ مالو سرینگر جاکر متاثرہ خاندانوں میں چاول، آٹا،کمبل اور دیگر سامان تقسیم کیا۔ تنظیم نے اہل ثروت حضرات سے اپیل کی کہ وہ فلاحی ادارے کے ساتھ اپنا ہر ممکن تعاون اور معاونت جاری رکھیں تاکہ امدادی کام جاری و ساری رکھا جاسکے۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button