جموں

امتیازی سلوک پر بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکار پھٹ پڑے

 

جموں 15نومبر (کے ایم ایس)
بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے بھارتی فوج اور ان کے درمیان مراعات اورسہولتوں کے معاملے میں برتے جانیوالے امتیاز پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سینٹرل پیراملٹری فورسز کے مقتول اہلکاروں کیلئے پنشن اور نقد معاوضہ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔
جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سینٹرل پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈی کے چوہان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے جنوری 2004کے بعد فورس میں شامل ہونے والے سول ملازمین کے لیے نئی پنشن سکیم متعارف کرائی تھی اور بارڈر سیکورٹی فورس کو بھی سول ملازمین کے ساتھ شامل کیاگیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکار بھارتی فوجیوں سپاہیوں کی طرح کی مراعات اور سہولتوں کے مستحق ہیں۔انہوں نے جی ایس ٹی سے استثنیٰ اور رجسٹرڈ پنشنرز ایسوسی ایشنز کی نگرانی میں ضلعی سطح پر ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن بورڈکے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ سینٹرل پیراملٹری فورسزکے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو شہید کا درجہ نہیں دیا جا تا ہے لہذا انہیں فوج کی طرح تمام سہولیات اور مراعات فراہم دی جانی چاہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button