مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعما ل کررہا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر 15نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کے لیے فرقہ وارانہ ہندوتوا سوچ کے علاوہ فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر جو ایک بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے میں اپنی نفرت پر مبنی پالیسی ترک کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اس دیرینہ تنازعہ کے حل کی راہ ہموار کرے۔ انہوں نے بھارت پر واضح کیا کہ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 50لاکھ سے زائد کشمیریوں ، پاکستان اور آزاد کشمیر ہجرت کرنے والے لاکھوں کشمیریوںاور غیر قانونی طورپر نظربند حریت قیادت کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button