پاکستان

مسئلہ کشمیر کا واحد حل استصواب رائے کے انعقاد میں مضمر ہے، پاکستان

اسلام آباد 17نومبر (کے ایم ایس )پاکستان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے انعقاد میں مضمر ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج (جمعرات ) اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کو تمام متعلقہ بین الاقوامی فورمز پر اٹھاتا رہا ہے۔انہوں نے کشمیریوں کی آزادی کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بھارت پر دباو¿ ڈالنا چاہیے کہ وہ غیر قانونی طریقوں سے مقبوضہ علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت فوری طور بحال کرنی چاہیے اور ان تمام قانونی اور انتظامی اقدامات کو کالعدم کرنا چاہیے جن کا مقصد کشمیریوں کو ان کی جمہوری اکثریت اور ان کی نسلی شناخت سے محروم کرنا ہے
دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button