پاکستان
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے، ریاض پیر زادہ
اسلام آباد 10 دسمبر (کے ایم ایس) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے جائز حق خودارادیت کے لیے ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرائے۔ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جموںوکشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔