پاکستان

”یوم تکبیر “ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اعزاز کا دن ہے ،ریاض پیرزادہ

اسلام آباد 28 مئی (کے ایم ایس)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے آج سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو ، محمد نواز شریف اور ان سائنسدانوں کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اعزاز کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ چوبیس برس قبل آج کے دن پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کرکے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف اپنی خود مختاری، سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن سویلین اور فوجی قیادت کی ان خدمات کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور یہ وہ دن تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت قرار دیا۔انہوں نے مرحوم پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ناقابل فراموش کردار کو بھی سراہا جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے دن رات کام کیا۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں پاکستان کو معاشی طور پر خودمختار اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button