مقبوضہ جموں و کشمیر

متحدہ مجلس علماء کا مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد، میر واعظ کی رہائی کا مطالبہ

download (6)سرینگر02 اپریل (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں متحدہ مجلس علماء نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر جموں و کشمیر کے مسلمانوں سمیت عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایم ایم یو نے اپنے تمام معزز ارکان باالخصوص 5اگست 2019سے گھر میں نظربنداپنے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک روزے رکھنے، تزکیہ نفس، عبادات، تقوی اور خدمت خلق کا مہینہ ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ مہینہ اللہ کا قرب حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔ایم ایم یو نے کہا کہ اس عظیم مہینے میں ہمیں اپنے معاشرے میں موجود برائیوں کو دور کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔مجلس علماء نے کہا کہ رمضان ایثار اور ہمدردی کا مہینہ بھی ہے اور اس کی روح” کردار کی تعمیر” کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی ضرورت ہے۔ مجلس علماء نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کا خیال رکھنے کادرس دیتا ہے۔
دریں اثنا ء متحدہ مجلس علماء نے اپنے سربراہ میر واعظ عمرفاروق کی رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے کہ گزشتہ تین سال سے ان کی بلاجواز اور غیر قانونی نظربندی کی وجہ سے ان کی تمام مذہبی، دعوتی اور سماجی سرگرمیاں معطل ہیں جس سے نہ صرف کشمیری عوام کے جذبات و احساسات مجروح ہورہے ہیں بلکہ حکام کا یہ رویہ انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے۔ایم ایم یو نے امید ظاہر کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر میر واعظ کی بلاجواز نظر بندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا تاکہ وہ ماضی کی طرح اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ متحدہ مجلس علماء میں جو تنظیمیں شامل ہیں ان میں انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر، مسلم پرسنل لاء بورڈ، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، انجمن شرعی شیعیان، جمعیت اہل حدیث، جماعت اسلامی، کاروان اسلامی، دارالعلوم سید مرسلین، انجمن علما و آئمہ مساجد، ویلفیئر ٹرسٹ ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام، انجمن تبلیغ الاسلام، جمعیت ہمدانیہ، انجمن علمائے احناف، دارالعلوم قاسمیہ، دارالعلوم بلالیہ، انجمن نصرت الاسلام، انجمن مظہرالحق، جمعیت الامام و علمائ، انجمن امام و مشائخ کشمیر، دارالعلوم نقشبندیہ، دارالعلوم رشیدیہ، اہل بیت فانڈیشن،مدرسہ کنز العلوم المکاتب، محمدی ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام، کاروان ختم نبوت اور دیگر مذہبی اور سماجی تنظیمیں شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button