مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : شوپیاں سے ایک شہری کی لاش برآمد
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں سے ایک شہری کی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے کے تلیالاں نالہ لارسے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کی اطلاع مقامی لوگوںنے پولیس کو دی۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔مذکورہ شخص کی شناخت شوپیاں کے رہائشی 41سالہ منظور احمد میر کے طور پر ہوئی جو جمعہ کی صبح سے لاپتہ تھا۔