بھارت
پنجاب : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں ایک کشمیری ہلاک
موہالی: بھارتی ریاست پنجاب میں نامعلوم حملہ آوروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشی ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول کی شناخت جموں کے رہائشی راجیش ڈوگرا کے طورپرہوئی ہے جسے موہالی میں سیکٹر 67 کی ایک مصروف سڑک پر گولی مار کر قتل کیا گیاہے۔بھارتی پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے راجیش کو کم سے کم 19 گولیاں مار کر ہلاک کیا۔راجیش کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔