بھارت

بھارت: تین سو کرروڑ روپے کی جائیداد کے تنازعے پر بہو نے سسر کو قتل کروا دیا

skim man deadنئی دلی:بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک خاتون نے 300کروڑ روپے کی جائیدادکے تنازعے پر سسر کو قتل کروادیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 82سالہ تاجر پروشاٹم پٹی وار 22 مئی کو ناگپور کے علاقے بالاجی نگری میں ایک تیز رفتار کار کی ٹکر کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔اس واقعے کا مقدمہ ایک حادثے کے طور پر درج کیا گیا اور ڈرائیور اور کار کو ابتدائی تحقیقات کے بعد رہا کر دیا گیا تاہم ایک پولیس افسر نے حادثے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس کی تفصیل سے تحقیقات کا فیصلہ کیا جس پر انکشاف ہوا کہ پروشاٹم پٹی وار کی بہو ارچنا پٹی وار نے اپنے سسر کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے شخص کو ایک کروڑ روپے ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔اس انکشاف کے بعد پولیس نے مقامی ٹائون پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ارچنا پٹی وار کواس کے چارشریک ملزمان کے ہمرا ہ گرفتار کر لیا۔ملزمان میں30 سالہ نیرج ایشور نمجے، 29 سالہ سچن موہن دھارمک، 29 سالہ فیملی ڈرائیور سرٹھک باگڑے اور ارچنا کی 28 سالہ پرسنل اسسٹنٹ پائل ناگیشور شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کا منصوبہ بنیادی طور پر ارچنا نے کی تھی ۔پولیس عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرکے ان سے تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button