مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم سمیت تین افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

Thumb-kms-urduسرینگر03مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پولیس کی تشکیل کردہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے پاکستانی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک کشمیری طالب علم اور ان کے والد سمیت تین افراد کے خلاف دہشت گردسرگرمیوں میں ملوث ہونے اور سرحد پار معلومات فراہم کرنے کے جھوٹے الزامات کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔
قابض حکام نے بتایا کہ جموں خطے میں ضلع دوڈہ کے علاقے کاستی گڑھ کے رہنے والے طالب علم آصف شبیر نائیک، ان کے والد شبیر حسین نائیک اور صفدر حسین کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ آصف شبیر نائیک اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ انہیں کچھ عرصہ پہلے سرینگر کے ہوائی اڈے پرجھوٹے الزامات لگاکر گرفتارکیاگیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button