مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سرینگر31جولائی (کے ایم ایس)
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیو ں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بنیر Binner میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون انٹرنٹ سروس بھی معطل کردی ہے ۔فوجیوں نے گزشتہ روز بھی ضلع کے علاقے وانیگام بالا میں ایک نوجوان کو شہیدکیاتھا-

آخری اطلاعات تک فوجی آپریشن جاری تھا۔

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button