مقبوضہ کشمیر : این آئی اے کے بڑے پیمانے پر چھاپے
گرفتار کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی ہندوتوا حکومت نے پکڑ دھکڑ کی کارروئیاں تیز کردی ہیں۔بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے نئی دلی میں لال قلعہ دھماکے کی تحقیقات کے نا م پر بھارتی فورسز کے ہمراہ اسلام آباد اور کولگا م اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے مٹن اور قاضی گنڈ سمیت متعدد علاقوں میں چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں ۔بھارتی فورسز دلی دھماکے کے سلسلے میں گرفتار کئے گئے دو کشمیریوں ڈاکٹر عدیل راتھر اور جاسر بلال وانی کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنے کیلئے زبردستی اپنے ساتھ لائی تھی۔قابض حکام نے کارروائی کے دوران اہم دستاویزات، موبائل فونز اورلیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل آلات قبضے میں لینے کی تصدیق کی ہے۔ ان چھاپوں کا مقصد مقبوضہ علاقے میں شہری آبادی کو خوف و دہشت پھیلانا ہے۔




