مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فورسز نے بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی ایک اور کارروائی میں ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز،پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اوربارڈرسکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے نروا ومیں زندفران-گوری ون کراسنگ پر محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے بھارتی فورسز نے نوجوان کو مجاہدین کا معاون قراردیااور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ فورسز نے اس کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا۔








