بھارت

بھارتی فضائیہ کا مگ۔29لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ

downloadجے پور:  بھارتی فضائیہ کا MiG-29لڑاکا طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران راجستھان کے علاقے بارمیر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا اور زمین پرکسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔حادثہ آبادی والے علاقوں سے دور پیش آیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔یہ بھارت میں فوجی طیاروں کے حادثوں کا تازہ ترین واقعہ ہے جن سے ملک کے فضائی بیڑے کی حفاظت اور دیکھ بھال کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران 50سے زیادہ فوجی طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کئی جانیں اور فوجی طیارے ضائع ہوئے ہیں۔ اس طرح کے واقعات کے تسلسل سے اپنے اہلکاروں اور آلات کی حفاظت کو یقینی بنانے کی بھارتی فوج کی صلاحیت پر سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button