مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فورسز نے شوپیان میں تین نوجوان گرفتارکرلئے
سرینگریکم نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے منگل کے روزضلع شوپیان میںتین بے گناہ نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔
پولیس نے ضلع شوپیاں میں دو الگ الگ کارروائیوں میں تین بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ دونوجوانوں کو ضلع کے چک کیلر میں ایک ناکے پر گرفتارکیاگیا۔ گرفتارنوجوانوں کی شناخت گوہر منظور اور عاقب حسین نندا کے طور پر ہوئی ہے، دونوں ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے ایک اور کارروائی میں اسی ضلع کے علاقے موہند پور میں ایک نوجوان کو گرفتار کیاتاہم اس کا نام نہیں بتایاگیا۔ بھارتی پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہدتنظیموں کے کارکن قراردیاہے اوران کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمات رج کئے ہیں۔