مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے جموں میں چار کشمیری نوجوان شہید کردیے

جموں28دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع جموں میںچار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں ایک جعلی مقابلے میں اس وقت شہید کردیاجب وہ ضلع کے علاقے سدرہ میں ایک ٹرک میں سفر کر رہے تھے۔بھارتی پولیس نے نوجوانوں کے قتل کا جواز پیش کرنے کے لیے ان کو عسکریت پسند قرار دیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button