جموں
جموں:بھارتی پولیس نے شادی کی تقریب میںڈرون کیمرہ استعمال کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا
جموں 30 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں شہر میں شادی کی ایک تقرب کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کرنے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈرون کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ شادی کی تقرب میں ڈرون کیمرہ راج بھون (گورنر ہاﺅس ) کے قریب واقع علاقے میں کیا جا رہا تھا جو ”نو فلائی زون“ ہے۔
ایک سینر افسر نے بتایا کہ راج بھون کے نزدیک ہری نواس پیلس میں ایک شادی کی تقریب چل رہی تھی کہ اس دوران ڈرون کو راج بھون کے پارکنگ ایریا کے قریب اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ راج بھون کے آس پاس کا علاقہ ’نو فلائی زون‘ ہے اس لیے ڈرون کو ضبط کر لیا گیا اور دہرادون کے رہائشی دو نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔