جموں
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے 12روہنگیاہ مسلمانوں کو گرفتار کرلیا
جموں یکم اپریل(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں کے ضلع رام بن میں 12روہنگیا ہ مسلمانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تبلیغی گروپ کے ساتھ ضلع کی تحصیل گول کے گائوں Darآنے والے روہنگیاہ مسلمانوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے روہنگیا ہ مسلمانوں کو ضلع کٹھوعہ کی جیل ہیرانگر بھیج دیاگیا ہے ۔ گرفتار کئے گئے روہنگیا ہ مسلمانوں کی شناخت امیر حاکم ،جعفر عالم ، محمد نور ، عبدالحسن ، محمد عالم ، نور امین، نور حسین ، سید حسین ، محمد سلیم ، محمد اسماعیل، کمال حسین اور مصطفی حسین کے طورپرہوئی ہے۔