بیانات

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء یاسین عطائی کی غیر قانونی نظربندی کی مذمت


سرینگر 13 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء یاسین عطائی بھارتی پولیس کی حراست میں غیر قانونی نظر بند ی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔
حریت رہنماء گزشتہ 15دن سے سوپور پولیس سٹیشن میں نظربند ہیں اور وہ شدید علیل ہیں ۔ پیپلز لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ علیل حریت رہنماء کو غیر قانونی نظربندی کو علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ محمد یاسین عطائی سمیت غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button