بیانات

بھارت جبر وا ستبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی متزلزل نہیں کرسکتا، ساغر

اسلام آباد17 فروری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں لوگوں کو زمینوں اور گھروں سے بیدخل کرنے کی جو مہم جوئی شروع کر رکھی ہے اسکا واحد مقصد مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کیے جانے والے اقدامات عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے کیوںکہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد نہتے کشمیریوں کے خلاف اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے اور اس نے اب تک لاکھوں ہندوﺅںکو مقبوضہ علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیے ہیں تاکہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلا جاسکے۔ محمو احمد ساغر نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے انکے جذبہ آزادی کو متزلزل نہیں کرسکتا ۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالہ کیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button