بھارت

قطر میں گرفتار بحریہ کے 8جاسوس اہلکاروں کی رہائی کے لئے بھارت کی سرتوڑ کوششیں

نئی دہلی05دسمبر(کے ایم ایس) جہاں سب کی نظریں قطر میں جاری فٹبال عالمی کپ پر لگی ہوئی ہیں،وہاں بھارت اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنی بحریہ کے 8اہلکاروں کو کسی بھی قیمت پر چھڑانے کی سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔
مودی حکومت نے انڈین سروس مین موومنٹ (IESM)کو متحرک کردیا ہے کہ وہ بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو ایک خط لکھ کر ان سے مداخلت کی درخواست کریں تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ گرفتار افسران سابق فوجی ہیںاور اس الزام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔خط کی کاپیاں وزیر اعظم مودی، وزیر دفاع اور تینوں افواج کے سربراہوں کو بھی بھیجی گئی ہیں۔ اس ساری مشق کا مقصد قطری حکومت کو یقین دلانا ہے کہ گرفتار افسران حاضر سروس نہیں بلکہ بحریہ کے سابق اہلکار ہیں تاکہ فٹ بال عالمی کپ کے بعد قطری حکومت کی جانب سے گرفتاراہلکاروں کے اعترافی بیان سامنے آنے کی صورت میں شرمندگی سے بچا جا سکے۔اطلاعات کے مطابق گرفتاربھارتی اہلکار بھارتی خفیہ ایجنسی ”را”کے ایجنٹ ہیں جو قطر کے شہر دوحہ میںدہرا گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کے کارکنوں کے طورپرکام کرتے تھے۔بھارت نے ان کی گرفتاری کو چھپایا تھا اور یہ معاملہ تب ہی منظر عام پر آیا جب بحریہ کے اہلکاروں کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا کہ انہیں30 اگست کو آدھی رات کے قریب دوحہ میں ان کے گھروں سے اسٹیٹ سیکیورٹی بیورو وزارت داخلہ قطر نے اٹھایا ہے۔ بعد ازاں قطر میں بھارتی سفیر کو گرفتاریوں کی تصدیق کرنا پڑی۔مبینہ طور پر ان آٹھوں کو قونصلر رسائی صرف ایک بار 3اکتوبر کو دی گئی جب یہ معلوم ہوا کہ وہ قید تنہائی میں ہیں۔ گرفتارکئے گئے بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کی شناخت کمانڈر پورنندو تیواری، کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کمانڈر بیرندر کمار ورما، کیپٹن سوربھ وششت، کمانڈر سوگناکر پکالا، کمانڈر امیت ناگپال، کمانڈرسنجیو گپتا اور سیلر راگیش کے طور پر کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ان کوجلد از جلد رہائی دلائی جائے اور وطن واپس لایا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button