فلم کالی کے پوسٹر میں کالی دیوی کو سیگریٹ پیتے ہوئے دکھایاگیا ہے
ہندوتوا تنظیموں کاہندو دیوی کامذاق اڑانے پر فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
نئی دلی 05 جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی فلمساز لینا منی میکلائی کی دستاویزی فلم ‘کالی’ جس کے پوسٹر میں ہندوئوں کی کالی دیوی کی سیگریٹ پیتے ہوئے دیکھایاگیا ہے نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے اور ہندوتوا تنظیموں نے فلم پر پابندی عائد کرنے اور فلم ساز کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون فلم ساز لینا منی نے 2 جولائی کو اپنی دستاویزی فلم کالی کا پوسٹر شیئر کیاتھا۔ فلم کے پوسٹر میں ‘ کالی دیوی’کے ہونٹوں پر سلگتا ہوا سگریٹ دکھایاگیا ہے اور اس نے ایک ہاتھ میں ترشول اور ایک ہاتھ میں ہم جنس پرست کیمونٹی ایل جی بی ٹی کا جھنڈا اٹھا رکھا ہے۔ اس پوسٹر پر وشوا ہندو پریشد سمیت ہندو انتہاپسند تنظیموں اور ایودھیا کے بابا اور سنتوں نے شدیدغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فلم پر پابندی عائدکرنے اور فلم ساز کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ہندوتوا انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ فلم کے پوسٹر کے ذریعے ہندو دیو ی اور دیوتائوںکا مذا ق اڑایاگیا ہے۔ وشو ہندو پریشد کے صوبائی ترجمان شرد شرما نے متنازعہ پوسٹر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ‘فلم سازوں کی طرف سے ہندو دیوتاں کی توہین کرنا معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار۔