مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: عیدالاضحی کے موقع پربھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید 

20220122_172718-1140x815سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے آج عید الاضحی کے موقع پر اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوجیوں اورپیراملٹری اہلکاروں نے ضلع کے علاقے اراگام میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

ادھر بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ علاقے کے کپواڑہ، ڈوڈہ، ریاسی، کٹھوعہ، سانبہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف دیہات، قصبوں اور دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان علاقوں میں فوجیوں نے گزشتہ چند دنوں کے دوران 100سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔ کئی علاقوں کے رہائشیوں نے میڈیا کوبتایا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے انہیں خوف و دہشت ، ہراساں اورظلم وتشدد کا نشانہ بنا کر ان کی زندگیوںکو جہنم بنادیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button