مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : قابض انتظامیہ نے ضمانت منظور ہونے کے باوجود فہد شاہ کو رہا نہیں کیا

سرینگر 09دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی خصوصی عدالت کی طرف سے ضمانت منظور ہونے کے باوجودمعروف کشمیری صحافی فہد شاہ کو ابھی تک غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی قابض انتظامیہ کی طرف سے رہانہیں کیاگیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فہد شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ عمیر رونگا نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ این آئی کی خصوصی عدالت نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ایکٹ 2008 کے تحت آن لائن نیوز پورٹل ”دی کشمیر والا ”کے ایڈیٹر کی فہد شاہ کی ضمانت منظور کی ہے ۔تاہم انہیں ابھی تک رہا نہیں کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فہد شاہ کورواں سال کے آغاز میں کشمیر والا پر انسانی حقوق سے متعلق خبریں جاری کرنے پر گرفتار کیا گیا تھااورعدالت کی طرف سے ضمانت منظورہونے کے بعد آخری اطلاعات ملنے تک انہیں رہا نہیں کیا گیاتھا۔عمیر رونگا نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ این آئی اے کی عدالت نے فہد شاہ کے خلاف سرینگر کے صفاکدل پولیس اسٹیشن اورپلوامہ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمات میں ضمانت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کے خلاف جموں میں ابھی بھی ایک مقدمہ زیر التوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت فہد کی غیر قانونی نظر بندی کو بھی چیلنج کیا ہے،جس پر سماعت 15دسمبر کوہوگی۔
واضح رہے کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے جمعرات کو فہد شاہ کی ضمانت منظور کی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button