مقبوضہ جموں و کشمیر

سانبہ میں پراسرار دھماکے میں 3افراد زخمی

samba

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک پراسرار دھماکے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ ضلع کے علاقے کھارا میدان ویر پور میں پیش آیا۔ایس ایس پی سانبہ ونے کمار شرما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانبہ کے علاقے میں ایک پراسرار دھماکے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے جموں کے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button