مقبوضہ جموں و کشمیر

دفعہ370کی منسوخی نے مسئلہ کشمیر کو مزید الجھادیا، جموں وکشمیرکوجیل میں تبدیل کردیاگیا:محبوبہ مفتی

kkkkسرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے دفعہ370 کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو فراموش نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا بلکہ اس سے یہ مسئلہ مزید الجھ گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت آئے گا جب وہ سمجھ جائیں کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے ساتھ کیا کیا ۔محبوبہ مفتی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کا کھل کراظہارکریں کہ 2019میں کئے گئے فیصلے انہیں قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری خاموش رہتے ہیں لیکن وقت آنے پروہ دکھاتے ہیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے۔انہوں نے2019کے فیصلوں کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اسے ایک جیل میں تبدیل کردیاگیاہے۔پی ڈی پی سربراہ نے اظہاررائے کی آزادی پر پابندیوں اور علاقے میں جاری ظلم وجبر پر تنقید کرتے ہوئے لوگوں کے خدشات اورشکایات کوآواز دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button