بھارت

مدھیہ پردیش:تشدد کا نشانہ بننے والے مسلمان پر الٹا جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

مدھیہ پردیش25 اگست (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ہندو اکثریتی شہر گووند نگر اندورمیں چوڑیاں فروخت کرنے کی پاداش میں ہندو جتھے کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والے مسلمان شخص تسلیم علی پر پولیس نے جنسی ہراسانی کا مقدمہ مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں 25 سالہ تسلیم علی کو ہندو اکثریتی علاقے میں داخل ہونے اور وہاں چوڑیاں بیچنے پر ہندو ﺅں کی طرف سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ حملہ آور تسلیم علی کو ہندو محلے میں دوبارہ داخل نہ ہونے کی دھمکیاں دیتے رہے۔پولیس نے واقعے کے دو روز بعد تسلیم علی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button