مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام ، بانڈی پورہ: بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن، حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے مختلف علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ فورسز اہلکاروں نے حریت کارکنوں اور انکے رشتہ داروںکے گھر وں پر چھاپے مارے اور اہم دستاویزات ، لیب ٹاپ ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے علاوہ کتابیں ضبط کر لیں۔
دریں اثنا بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں میں بھی آزادی پسند کارکنوں اور انکے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے اور موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کر لیے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں مقبوضہ علاقے میں سیاسی کارکنوں کوڈرانے دھمکانے اور اظہاررائے کی آزادی کے حق کو دبانے کی بھارتی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button